جکارتہ: (ویب ڈیبسک) انڈونیشیا کے صوبے سنٹرل جاوا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 10 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 18 تاحال لاپتہ ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حادثے میں 48 مکان مکمل طور پر تباہ یا منہدم ہوئے جبکہ 195 کو نقصان پہنچا، حادثے کے بعد 934 رہائشیوں کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا کہ امدادی کارروائیوں میں قومی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی باسارناس، فوج، پولیس، مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اداروں اور رضاکاروں سمیت 700 سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تلاش کے عمل کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور بھاری مشینری، سرچ ڈاگ یونٹس اور نکاسیِ آب کے آلات کی مدد سے کارروائیاں جاری ہیں۔



