سکاٹ لینڈ کے ایڈنبرا ایئرپورٹ میں آئی ٹی سسٹم کی خرابی، فلائٹ آپریشن متاثر

Published On 06 December,2025 07:47 am

لندن: (دنیا نیوز) سکاٹ لینڈ کے ایڈنبرا ایئر پورٹ میں آئی ٹی سسٹم کی خرابی سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے جہاں پروازوں کی تاخیر اور شیڈول میں شدید خلل تاحال برقرار ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر 27 جانے والی اور 11 آنے والی پروازیں متاثر ہوئیں، کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، مسئلے کا حل نہ ہونے پر متعدد طیارے رن وے پر روک دیے گئے۔

ایئر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہنگامی حالات کے پیش نظر متعدد پروازیں منسوخ بھی کر دی گئیں، کچھ گھنٹوں کی معطلی کے بعد پروازیں جزوی طور پر بحال ہو گئی ہیں۔

مسافروں کو ایئرپورٹ آنے سے قبل اپنی ایئر لائن سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے، ایئرپورٹ ٹیمیں مسئلہ مکمل حل کرنے کیلئے مسلسل کام کر رہی ہیں، آئی ٹی سسٹم میں خرابی کا سبب کلاؤڈ فیئر نہیں ہے۔