امریکی وزیر خارجہ کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، سوڈان میں امن اقدامات پر زور

Published On 10 December,2025 03:43 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر بات چیت ہوئی، سوڈان میں امن کیلئے فوری اقدامات پر زور دیا گیا۔

ادھر سوڈان کی ریپڈ فورس نے تیل کی سب سے بڑی تنصیبات کا کنٹرول سنبھال لیا، سوڈانی حکومت اپنی آمدنی کا زیادہ تر حصہ ہیگلگ آئل فیلڈ سے ہی حاصل کرتی ہے۔