نیویارک: (دنیا نیوز) امریکا کی ریاست نارتھ کیرولائنا میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
امریکی حکام کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں امریکی موٹر سپورٹس ریسنگ ڈرائیور گریگ بفل اور ان کے اہلخانہ بھی شامل ہیں، طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد واپس ہوائی اڈے کی جانب آیا اور لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔
حکام نے مزید بتایا کہ لینڈنگ کے دوران طیارے میں شدید آگ بھڑک اٹھی، طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔



