برلن: (دنیا نیوز) جرمنی میں بینک سے 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی نقدی اور جواہرات چوری ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق چور سرنگ بنا کر بینک کے والٹ تک پہنچے، چوروں نے 3 ہزار سے زائد سیو ڈیپازٹ بکس توڑے، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، درجنوں مشتعل صارفین نے بینک کے سامنے جمع ہو کر احتجاج کیا۔



