جرمنی کی یورپ میں منجمد روسی اثاثے امریکا کو دینے کی مخالفت

Published On 05 December,2025 06:57 am

برلن: (دنیا نیوز) جرمنی نے یورپ میں منجمد ہو جانے والے روس کے اثاثے امریکا کو دینے کی مخالفت کر دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ روس کے اثاثوں کی رقم صرف یوکرین کیلئے استعمال ہونی چاہیے، امریکا بھی آگاہ ہے، یورپی یونین روسی منجمد اثاثے اسے منتقل نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ روسی اثاثے یوکرین کیلئے 165 بلین یورو کے قرض کے طور پر استعمال ہونے چاہئیں۔

خیال رہے کہ 18 اور 19 دسمبر کو برسلز میں منعقد ہونے والے یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں یورپی یونین کے 27 رہنماؤں کی جانب سے اثاثوں کے بارے میں فیصلہ متوقع ہے۔