فرانسیسی اسمبلی میں یورپی تجارتی معاہدے کیخلاف قرارداد منظور

Published On 28 November,2025 05:09 am

پیرس: (دنیا نیوز) فرانس کی اسمبلی نے یورپی یونین تجارتی معاہدے کیخلاف قرارداد 1 کے مقابلے میں 244 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے منظور کر لی۔

فرانسیسی قومی اسمبلی نے جمعرات کے روز بھاری اکثریت سے ایک قرار داد منظور کی جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ یورپی یونین اور مرکوسر کے درمیان طویل عرصے سے التوا کا شکار تجارتی معاہدے کی مخالفت کرے، یہ پیشرفت اس وقت ہوئی ہے جب یورپی سطح پر حتمی ووٹنگ صرف چند ہفتے دور ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق قرار داد میں کہا گیا ہے کہ فرانس یورپی یونین میں ووٹنگ کے دوران مرکوسر تجارتی معاہدے کو روکے، فرانس یورپی یونین میں ووٹنگ کے دوران معاہدے کی مخالفت کیلئے بلاک بنائے، برازیل، ارجنٹائن، پیرا گوئے اور یوراگوئے سے مجوزہ تجارتی معاہدہ قومی مفاد میں نہیں۔

رپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن رکن ممالک کی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، یہ ووٹنگ ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب یورپی کمیشن 20 دسمبر کو ہونے والے مرکوسر سمٹ سے قبل رکن ممالک کی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔