بیجنگ: (دنیا نیوز) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین 2026 میں مزید فعال میکرو پالیسیاں متعارف کرائے گا تاکہ معیشت کو مستحکم اور پائیدار بنیادوں پر آگے بڑھایا جا سکے۔
صدر شی جن پنگ کا کمیونسٹ پارٹی کی نیو ایئر ٹی پارٹی سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ حکومت معیشت میں مؤثر معیار کی بہتری کے ساتھ ساتھ مناسب مقداری نمو کو فروغ دے گی، چین کی معیشت اپنے مقررہ ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
چینی صدر نے 2025 کو ایک غیر معمولی سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عرصے کے دوران درپیش چیلنجز کے باوجود معیشت نے استحکام اور ترقی کا مظاہرہ کیا، چین کے پانچ سالہ منصوبے کی تشکیل اور اس پر مؤثر عملدرآمد پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ چینی جدت، ٹیکنالوجی اور ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے مزید قوت حاصل کی جا سکے۔
مزید برآں صدر شی جن پنگ کے مطابق مستقبل کی پالیسیوں کا مرکز اعلیٰ معیار کی ترقی، جدت پر مبنی معیشت اور طویل المدتی استحکام ہوگا۔



