امریکا میں ایک اور بے گناہ تین بچوں کی ماں کو قتل کر دیا گیا: ایرانی وزیر خارجہ

Published On 12 January,2026 01:14 am

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا میں ایک بے گناہ امریکی خاتون قتل کی گئی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ تین بچوں کی ماں کو امریکی امیگریشن ایجنٹ نے گولی ماری، ٹرمپ نے واقعہ کو اپنے دفاع کا معاملہ قرار دیا، امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی نے امریکی عوام کو تنبیہ جاری کی۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران میں پولیس اہل کاروں کو حقیقی دہشت گرد قتل کر رہے ہیں، ان دہشت گردوں کے نگرانوں کو پومپیو نے موساد کا ایجنٹ قراردیا، انہوں نے سوال کیا کہ کیا امریکا انتظامیہ اپنے ملک میں ایسے مناظر برداشت کرے گی؟