مشیرِ خزانہ کا پاکستان سٹیل کو مفت میں دینے کے مذاق کے بعد نیا بیان، کہتے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں سٹیل ملز چلائے جانے کے قابل نہیں ہیں، نقصان میں چلنے والے اداروں کو ہسپتال، سکول اور سڑکیں بنانے میں رکاوٹ قرار دیا۔
مفتاح اسماعیل نےجی ڈی پی گروتھ میں اضافےاور ریونیو میں تیزی کی نوید سنائی۔ چین کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے کی بھی امید دلائی۔ مشیرِ خزانہ نے بتایا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا فیصلہ وزیرِ اعظم اگلے ہفتے کریں گے۔