ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساوتھ کی عدالت میں شعیب شیخ کیخلاف منی لانڈرنگ اور جعلی ڈگری کیس کی سماعت ہوئی۔ ایگزیکٹ چیئرمین کی جانب سے تاخیری حربوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ساتھ ہی ملزم نے سماعت رکوانے کیلئے نیا وکیل مقرر کر لیا، احتشام اللہ خان اب کیس کی پیروی کرینگے۔ وکیل کی تبدیلی اور ملزم کی عدم پیشی کے باعث فرد جرم آج بھی عائد نہ ہو سکی۔
شعیب شیخ کے نئے وکیل کے عدالت میں پیش ہوتے ہی ریڈر نے کہا کہ جج صاحبہ نے کیس ٹرانسفرکر دیا ہے۔ شعیب شیخ کے وکیل بولے ہم نہیں مانتے جج کو کہیں کورٹ میں آکر بیٹھیں، مقدمہ ٹرانسفر نہیں کریں بلکہ اس کا ریفرنس بھیجیں، کہا ہم جج کے دشمن نہیں ہیں یہاں دہشت گردوں کی ضمانت ہو جاتی ہے، شعیب شیخ نے کسی کا قتل تو نہیں کیا۔ عدالت نے دونوں مقدمات کی سماعت 29 مارچ تک بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔