کراچی کو ایک ہفتے میں صاف کیا جائے، چیف جسٹس کا میئر کراچی کو حکم

Last Updated On 17 March,2018 05:36 pm

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں صاف پانی کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے میئر کراچی کو حکم دیا کہ ایک ہفتے میں شہر قائد کو صاف کیا جائے۔ چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کیا چاہتے ہیں کہ ہم چل کے کوئی دو نالوں کا جائزہ لیں، اگر نظام بہتر ہوگیا تو پوری طرح فعال کیوں نہیں۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نے کہا کراچی والوں سے گزارش ہے میری تعریفی تشریحی مہم بند کریں، فرض ادا کر رہا ہوں، اپنی تعریفی مہم نہیں چاہتا۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہر ضلع میں کچرے کے پہاڑ بن رہے ہیں، ہسپتال مریضوں سے بھر چکے ہیں، ادویات تک نہیں۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا تمام نالے کچرے سے بھرے پڑے ہیں۔