پاکستان میں سیاسی رسہ کشی سے معیشت متاثر ہونے کا خدشہ، موڈیز

Last Updated On 21 March,2018 06:56 pm

موڈیز کی جاری رپورٹ کے مطابق محودود ٹیکس آمدن معیشت کے لیے چیلنج ہے جس سے بجٹ خسارہ بھی بڑھ رہا ہے۔ دوسری جانب سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر ڈھائی ماہ کے امپورٹ بل کے برابر ہے جو آئی ایم ایف کی تجویز کردہ 3 ماہ کی تسلی بخش سطح سے کم ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاسی رسہ کشی زور پکڑ جانے کی صورت میں معیشت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

اس کے علاوہ دہشت گردوں کے معالی معاملات پر کڑی نظر نہ رکھنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان کو شامل کرنے کے ایف اے ٹی ایف کے فیصلے پر موڈیز کا کہنا ہے کہ گرے لسٹ میں شامل ہونے سے پاکستان کی غیر ملکی مالی معاونت اثر انداز نہیں ہونے کی امید ہے۔ پاکستان اس سے قبل اس لسٹ میں شامل ہوتے ہوئے آئی ایم ایف سے قرضہ حاصل کر چکا ہے۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار 5٫5 فیصد جبکہ سٹیٹ بینک کی جانب سے انتخابات سے قبل شرح سود میں اضافے کا امکان نہیں ہے۔