ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کی وجہ سے سیمنٹ کی برآمدات 3 لاکھ 53 ہزار ٹن تک جا سکتی ہیں
کراچی (دنیا نیوز ) ایک ماہ میں سیمنٹ کی کھپت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا امکان، انڈسٹری ذرائع کے مطابق مارچ میں سیمنٹ کی کھپت 45 لاکھ ٹن تک پہنچ سکتی ہے۔ ملک میں جاری کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے سبب صرف مارچ کے ایک مہینے میں سیمنٹ کی کھپت میں 15 فیصد اضافے سے 45 لاکھ ٹن سے تک پہنچنے کا امکان ہے جو ایک ماہ میں سب سے بڑی فروخت کا ریکارڈ ہے۔
دوسری جانب مارچ میں ہی سیمنٹ کی برآمدات 67 فیصد اضافے سے 3 لاکھ 53 ہزار ٹن رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب نو ماہ میں سیمںٹ کی کھپت 14 فیصد اضافے سے 3 کروڑ 46 لاکھ ٹن تک رہنے کا امکان ہے۔ ترجمان آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کلنکر اور سیمنٹ پر کسٹم ڈیوٹی 35 فیصد کرے تاکہ مقامی سیمنٹ کو سہارا ملے۔ اسی طرح پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے سرٹیفکیٹ کے بغیر پاکستان میں ایرانی سیمنٹ کی درآمد کی اجازت نہ دی جائے، ان تمام اقدامات سے سیمنٹ کی مقامی کھپت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔