وفاقی بجٹ: غیرملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹیکس میں کمی کی تجویز

Last Updated On 10 April,2018 07:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئندہ وفاقی بجٹ میں سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے ٹیکس ریٹس میں کمی کی جا سکتی ہے۔

دنیا نیوز کی حاصل کردہ بجٹ دستاویز کےمطابق سٹاک مارکیٹ میں غیرملکی سرمایہ کاروں اور نان ریذیڈینٹ پاکستانیوں کو کیپیٹل گین ٹیکس میں ریلیف دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ دو سال تک سرمایہ کاری پر 10 فیصد اور اس سے زائد مدت کیلئے سرمایہ لگانے پر زیرو ٹیکس کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ بونس شیئرز پر عائد ٹیکس ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔  

Advertisement