لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے شہر لاہور میں جے ڈبلیو فورلینڈ آٹو موٹوو پلانٹ کا افتتاح کردیا گیا۔ جے ڈبلیو فورلینڈ کے سی ای او مسٹر الیکس کا کہنا تھا کہ اس سے پاکستان کی کار انڈسٹری اور ماحول کو سازگار بنانے میں مدد ملے گی۔
لاہور میں پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں جے ڈبلیو گروپ کے صدر شاہ فیصل کا کہنا تھا کہ ہم نے دنیا بھر میں اپنے ساتھیوں اور کار بنانے والوں کو لائٹ کاریں بنانے کے لیے تیار کرلیا ہے۔ جے ڈبلیو گروپ کے صدر شاہ فیصل کا کہنا تھا نئی پروڈکشن سی پیک کا گفٹ ہے اور مستقبل کے لیے بھی کار آمد ہے۔
تقریب میں ہائیر اینڈ روبا پاکستان کے سی ای او جاوید آفریدی، جے ڈبلیو فورلینڈ کے سی ای او مسٹر الیکس نے بھی شرکت کی اور مقررین سے خطاب کیا۔ مسٹر الیکس نے کہا کہ یہ ترقی کی جانب پہلا قدم ہے اور اس سے پاکستان کی کار انڈسٹری اور ماحول کو سازگار بنانے میں مدد ملے گی۔
جاوید آفریدی نے اپنے خطاب میں پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیا اور اسے معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے معاون قرار دیا۔ چیئرمین پشاور زلمی نے پاکستان اور چین کی باہمی تجارت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔