کراچی (دنیا نیوز ) ایف بی آر نے عوام کی سہولت کے لئے ایمنسٹی سکیم سے متعلق خصوصی سیل قائم کر دیا، عوام کی سہولت کی خاطر ایف بی آر نے "ٹیکس ایمنٹسی اسکیم فیسلیٹیشن" سیل قائم کر دیئے ہیں۔
یہ 24 گھنٹے ایف بی آر ممبر آئی ٹی کی زیر نگرانی کام کرتے رہیں گے، اس مقصد کے لئے ایف بی آر نے فون نمبر اور ای میل ایڈریس بھی اپنی ویب سائٹ پر دے دیئے ہیں،
معاشی ماہرین کے مطابق حکومت کے اس فیصلے کے نتیجے میں ایک طرف تو ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوگا جبکہ حکومت کو اس کی کی بدولت اربوں روپے آمدن کی بھی ہوگی اور اس رقم سے حکومت کو جہاں مزید قرض نہیں لینا پڑے گا وہیں سکول اور ہسپتالوں کی تعمیرات میں یہ پیسہ استعمال ہوسکے گا۔