پی ایس او شدید مالی مسائل سے دوچار

Last Updated On 29 August,2018 04:56 pm

کراچی (دنیا نیوز ) پاکستان سٹیٹ آئل کو مالی مشکلات کا سامنا، حکومت سے 65 ارب روپے جاری کرنے درخواست کر دی۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی اس وقت شدید مالی مشکلات سے دو چار ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ادارے کی وصولیاں ہیں۔

اس وقت کمپنی کو ادائیگیوں میں مشکلات ہو رہی ہیں۔ پی ایس او کے مطابق ادارے کی وصولیاں 328 ارب روپے تک پہنچ چکی ہیں۔ حبکو پی ایس او کا 75 ارب روپے اور جنکوز 157 ارب روپے کی مقروض ہیں۔

دوسری جانب پاکستان سٹیٹ آئل کو 81 ارب روپے کی ادائیگیاں کرنی ہیں جس میں کویت پیٹرولیم اور ایل این جی کی مد میں ہی 62 ارب روپے ادا کرنے ہیں،
موجودہ حالات میں پی ایس او نے فوری طور پر حکومت سے 65 ارب روپے کی مدد مانگ لی ہے۔