کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مرغی کا گوشت مزید 30 روپے کمی کے بعد 140 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔
چکن کڑھائی، چکن کورمہ، چکن تکہ اور چکن ہانڈی کھانے کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، کراچی میں چکن کے دام کم ہوگئے۔ 3 ماہ قبل 320 روپے کلو میں فروخت ہونے والا مرغی کا گوشت اب صرف 140 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔ چکن سستا ہونے سے دکانوں پر اس کے خریداروں کا تانتا بندھ گیا ہے۔
دوسری جانب ریٹلرز سطح پر انڈے 3 روپے اضافے سے 95 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔ پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق اس وقت پولٹری مصنوعات کی پیداوار اپنی طلب کے مقابلے زیادہ ہے یہی وجہ ہے کہ مرغی کا گوشت سستا ہوگیا ہے۔