کراچی: (دنیا نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 10 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 129 روپے 30 پیسے کا ہوگیا۔
ادھر نئی حکومت کے آنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں 4 ہزار پوائنٹس کی کمی ہو گئی، سرمایا کاروں کے اب تک 700 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔ دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت آئی ایم ایف سے تعاون حاصل کر لیتی ہے تو یہ اقدام مارکیٹ کی گراوٹ کو روکنے میں کافی حد تک اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ حکومت کو گھمبیر معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، لیکن معیشت میں اصلاحات کے حوالے سے جلد فیصلے لینا بھی بہت ضروری ہے تاکہ غیر یقینی کی صورتحال کا خاتمہ ہو اور شیئربازار کے انویسٹرز کا اعتماد بھی بحال ہو۔