ایل پی جی ایسوسی ایشن نے گھریلو اور کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کر دی۔ ایل پی جی کی قیمت میں 25 روپے فی کلو جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 300 روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔
ایل پی جی ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 120 سے 125روپے فی کلومقرر کر دی گئی ہے۔
ملک بھر میں اوگرا کی مقررکردہ قیمت نافذ ہو گی۔ گھریلو سلنڈر 1673روپے سے کم ہو کر مختلف شہروں میں 1390 سے 1450روپے کا فروخت ہو گا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1200روپے کمی کر دی گئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق پٹرولیم ڈویژن نے درآمدی ایل پی جی پر ٹیکس کی چھوٹ دی جس سے ملک میں ایل پی جی کی درآمد میں اضافہ ہوا اور طلب و رسد کا شارٹ فال ختم ہو گیا۔