گھریلو اور کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں کمی

Last Updated On 27 October,2018 05:02 pm

لاہور: ( دنیا نیوز) ایل پی جی ایسوسی ایشن نے گھریلو اور کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کردی۔ ایل پی جی کی قیمت میں 25روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

لاہور،کراچی اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں ایل پی جی کی قیمت120سے 125روپے فی کلومقرر کی گئی ہے۔
نرخوں میں کمی کے باعث گھریلو سلنڈر 1673روپے سے کم ہو کر 1390 سے 1450روپے تک آ گیا ہے۔ اسی طرح کمرشل سلنڈر کی قیمت میں بھی 1200روپے کمی کردی گئی ہے۔ ایل پی جی کی قیمت اوگرا کی مقرر کردہ نرخوں سے بھی نیچے آگئی۔