سٹاک مارکیٹ: کاروباری ہفتے کے آخری روز 924 پوائنٹس کا اضافہ

Last Updated On 26 October,2018 07:05 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز 924 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، انڈیکس 40 ہزار 556 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج ٹریڈنگ کے دوران اتار چڑھاؤ دیکھا گیا تاہم بعد میں شیئرز کے خریداروں نے ہمت پکڑی تو انڈیکس کو 3 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا۔ انڈیکس اوپر جانے سے حصص کی مالیت میں مجموعی طور پر 150 ارب روپے اضافہ ہوا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ معیشت کی ڈگمگاتی کشتی اب سنبھلنا شروع ہو گئی ہے، حکومت کی جانب سے زرمبادلہ ذخائر کو استحکام دینے اور تجارتی خسارہ کم کرنے کے اقدامات سے انویسٹرز کا اعتماد بحال ہو رہا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں بھی بہتری آ رہی ہے۔