کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 334 پوائنٹس کا اضافہ جبکہ انٹر بینک میں ڈالر سستا اور اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز سے ہی مثبت رجحان رہا، شیئرز کی کم مالیت کے باعث سرمایا کاروں نے حصص کی خریداری کی۔کاروباری دن کے اختتام پر مارکیٹ 334 پوائنٹس کے اضافے سے 37 ہزار 982 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے کمی کے بعد 133 روپے 66 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے اضافے سے 134 روپے 25 پیسے کا ہوگیا۔