پی ایم ای ایکس میں 12.025 بلین روپے کا کاروبار

Last Updated On 12 November,2018 06:12 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں جمعہ کو پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,580 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز٫ انرجی اور کوٹس/فاریکس میں 12.017 بلین روپے مالیت کے سودے ہوۓ جن کی مجموعی تعداد 16,980 رہی۔

سب سے زیادہ سودے ڈبلیو ٹی آیٔ خام تیل کے ہوۓ جن کی مالیت 4.981 بلین روپے تھی جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 3.194 بلین روپے، سونے کے سودوں کی مالیت 1.384 بلین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 815.832 ملین روپے, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس سودوں کی مالیت 804.990 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 296.870 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 211.300 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 125.789 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 81.190 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 66.403 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 54.312 ملین روپے رہی۔

ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 16 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8.321 ملین روپے تھی۔