لاہور: (د نیا نیوز) مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے اضافے کے بعد 61000 روپے تک جا پہنچی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 129 روپے اضافے کے ساتھ 52298 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 133 روپے 95 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے مہنگا ہو کر 134 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ مستحکم ہوا جس کے بعد سرمایہ کار 133 روپے 95 پیسے پر ٹریڈ نگ کرتے رہے۔بتایا گیا ہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مستحکم ہونے کے بعد 133 روپے95پیسے پر لین دین ہوتا رہا۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا دور 2 ہفتے تک چلے گا جس کے بعد پاکستانی معیشیت کے حوالے سے کوئی بھی بات یقین سے کہی جا سکتی تاہم خزانے میں 1 ارب ڈالر آنے کے بعد روپے کی قدر میں بہتری کے امکانات ہیں۔