کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ مستحکم ہوا جس کے بعد سرمایہ کار 133 روپے 85 پیسے پر ٹریڈ نگ کرتے رہے۔
بتایا گیا ہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مستحکم ہونے کے بعد 133 روپے 85 پیسے پر لین دین ہوتا رہا۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا دور 2 ہفتے تک چلے گا جس کے بعد پاکستانی معیشیت کے حوالے سے کوئی بھی بات یقین سے کہی جا سکتی تاہم خزانے میں 1 ارب ڈالر آنے کے بعد روپے کی قدر میں بہتری کے امکانات ہیں۔