اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا، 134 روپے پر لین دین جاری

Last Updated On 19 November,2018 11:57 am

کراچی: (دنیا نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کا 134 روپے پر لین دین شروع ہو گیا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر مستحکم رہا اور اس کے نرخ 133 روپے 99 پیسے رہے۔

سٹاک مارکیٹ کاروبار کے دوران 202 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 457 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔ انٹر بینک میں ڈالر مستحکم رہا اور 133 روپے 99 پیسے پرٹریڈ ہوتا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہو ا جس کے بعد ڈالر کی 134 روپے پر ٹریڈ نگ ہوتی رہی۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ میں 1 ارب ڈالر آنے کی اطلاعات کے باعث روپے کی قدر میں مزید اضافہ متوقع ہے۔