کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک میں ڈالر 133 روپے 99 پیسے کی سطح پر مستحکم رہا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے کمی کے بعد 133 روپے 20 پیسے کی سطح پر فروخت ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایا کاروں کی شیئرز کی خریداری میں دلچسپی رہی، کاروباری دن کے اختتام پر مارکیٹ 434 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 660 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی، مجموعی طور پر 362 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جس میں سے 226 کمپنیوں کے شیئرز کی مالیت میں اضافہ، 119 میں میں کمی اور 17 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
دوسری طرف انٹر بینک ڈالر 133 روپے 99 پیسے کی سطح پر مستحکم رہا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے کمی کے بعد 133 روپے 20 پیسے کی سطح پر فروخت ہوا۔