کراچی: (دنیا نیوز) فی تولہ سونے کی قیمت 61 ہزار 450 روپے ہوگئی ۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 52 ہزار 683 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا، آج مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا لین دین 133 روپے 98 پیسے پر بند ہو ا۔
ملک میں ادائیگیوں کے توازن میں بڑے خسارے کے سبب روپیہ مسلسل دباو کا شکار ہے تاہم آج ڈالر کے ریٹ میں کوئی خاص تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں مستحکم رہا۔ مارکیٹ میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی ٹریڈنگ 133 روپے 98 پیسے پر بند ہوئی۔