کراچی: (دنیا نیوز) ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں 2 پاکستانی کمپنیوں کی تنزلی جبکہ دو کو نکال دیا گیا، فیصلے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج سے بیرونی سرمایہ کاری نکلنے کا خدشہ ہے۔
ایم ایس سی آئی انڈیکس کے ششماہی جائزے میں پاکستان کی اہمیت کم کر دی گئی، پاکستان کی دو کمپنیاں ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس سے خارج جبکہ دو کمپنیوں کو "سمال کیپ انڈیکس" میں ڈال دیا گیا ہے۔ کمپنیوں کے انخلا سے سٹاک مارکیٹ سے غیرملکی سرمایہ کاری نکلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
پاکستان کےعلاوہ ترکی، تائیوان اور ملائیشیا کی کمپنوں کو بھی ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس سے خارج کیا گیا ہے، ترکی کی 6 کمپنیاں، تائیوان اور ملائیشیا کی چار، چار کمپنیاں خارج کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ بھارت کی دو اور چین کی بھی 10 کمپنیوں کو انڈیکس سے نکالا گیا ہے۔ ایم ایس سی آئی انڈیکس کی تبدیلی کا اطلاق 30 نومبر سے ہوگا۔