انٹر بینک میں ڈالر مستحکم، لین دین 133 روپے 98 پیسے پر بند ہوا

Last Updated On 14 November,2018 04:04 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا، آج مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا لین دین 133 روپے 98 پیسے پر بند ہو ا۔

ملک میں ادائیگیوں کے توازن میں بڑے خسارے کے سبب روپیہ مسلسل دباو کا شکار ہے تاہم آج ڈالر کے ریٹ میں کوئی خاص تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں مستحکم رہا۔ مارکیٹ میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی ٹریڈنگ 133 روپے 98 پیسے پر بند ہوئی۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل کمی کے باعث ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، سعودی عرب سے جو 1 ارب ڈالرکی ادائیگی ہونی تھی تاحال تعطل کا شکار ہے جس کے باعث روپے پر ڈالر کا دباو برقرار ہے۔