اسلام آباد: (دنیا نیوز) کپاس کی پیداوار میں 7 فیصد کمی، پاکستان کاٹن جنرز ایسو سی ایشن اب تک 86 لاکھ 67 ہزار کاٹن بیلز تیار کی گئیں ہیں۔
کم بارشوں اور پانی کی قلت کے باعث کپاس کی اب تک کی پیداوار گزشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت کم ہے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے جاری اعدادوشمارکے مطابق 15 نومبر تک 86 لاکھ 67 لاکھ بیلز تیار کی گئیں جس میں سے ٹیکسٹائل ملز نے 66 لاکھ 63 ہزار کاٹن بیلز اور درآمد کنندگان نے 91 ہزار 378 کاٹن بیلز خریدیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 93 کروڑ 58 لاکھ کاٹن بیلز تیار کی گئیں تھی۔
اس سال پاکستان میں کپاس کی پیداوار 1 کروڑ 10 لاکھ بیلز متوقع ہے جبکہ ملکی ضرورت 1 کروڑ 50 لاکھ بیلز ہے، ضرورت کو پورا کرنے کی خاطر ٹیکسٹائل ملز مالکان لگ بھگ 40 لاکھ بیلز درآمد کریں گے۔