ایل این جی کی درآمدات 1 ارب 19 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی

Last Updated On 19 November,2018 04:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایل این جی سے بجلی کی پیداوار میں اضافے کے سبب چار ماہ میں اس کی درآمدات 1 ارب 19 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔

بجلی اور کھاد کے کی پیداوار میں اضافے کے لئے حکومت نے دھڑا دھڑ ایل این جی درآمد کرنا شروع کر دی۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے دوران ایل این جی کی درآمدات 123 فیصد اضافے سے 1 ارب 19 کروڑ ڈالر رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے انہیں چار ماہ میں 53 کروڑ ڈالر کی ایل این جی درآمد کی گئی تھی۔

اس عرصے میں خام تیل کی درآمدات بھی 45 فیصد اضافے سے 1 ارب 68 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی، اس کے برعکس فرنس آئل کی کھپت میں کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات 15 فیصد سے گھٹ کر 2 ارب 22 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق بچت کے چکر میں حکومت نے فرنس آئل کے بدلے ایل این جی پر پلانٹس کو چلانا شروع کر دیا ہے جس کے باعث ایل این جی کی درآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، اس کے علاوہ آئندہ آنے والے سال میں کوئلے سے بھی بجلی کی پیداوار میں اضافے کا امکان ہے۔