کراچی: عالمی منڈی میں 2 روز کے دوران خام تیل مزید سستا ہوگیا

Last Updated On 22 November,2018 01:49 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی منڈی میں 2 روز کے دوران خام تیل مزید سستا ہوگیا، پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل 2 سے 3 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا ہوگیا، امریکی خام تیل 2 ڈالر 60 سینٹس کمی بعد 54 ڈالر 50 سینٹس جبکہ برطانیوی خام تیل 4 ڈالر کی کمی کے بعد 63 ڈالر 20 سینٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے، ایک ہفتے کے دوران خام تیل قیمتوں میں 7 ڈالر تک کی کمی ہوچکی ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ ایران کی جانب سے خام تیل کی سپلائی کا شروع ہونا ہے، اس کے علاوہ کئی ممالک کی معیشت میں سست روی کے باعث تیل کی مانگ میں کمی کا ہونا ہے، ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کم از کم 2 سے 3 روپے فی لیٹر سستا ہوسکتا ہے۔