سوزوکی نے نئے پلانٹ کیلئے کوئی رعایت نہیں مانگی، عبدالرزاق داؤد

Last Updated On 28 November,2018 08:05 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ سوزوکی نے نئے پلانٹ کے لیے کوئی رعایت نہیں مانگی ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ رینو، ہنڈائی اور کِیا نے پلانٹ پر متحرک کام کیا ہے، پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی گاڑیاں بنانے میں سرمایہ کاری آ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس ری فنڈ جلد از جلد ادا کریں گے، یورپ کے جی ایس پی پلس کے لیے 27 کنونشن پر توجہ دینا پڑتی ہے، جی ایس پی پلس کے لیے اب دس نکات کا ہدف دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپ بچوں سے کام کرانے کا مخالف ہے اور خواتین سمیت انسانی حقوق ہر زور دیتا ہے، افغانستان کے راستے درآمد ہونے والی کپاس کو کیڑے مار کر داخل ہونے دیں گے۔