اسٹاک مارکیٹ میں 737 پوائنٹس کا اضافہ، ڈالر مستحکم

Last Updated On 10 December,2018 05:07 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 737 پوائنٹس کا اضافہ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس 39 ہزار 299 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

کئی روز کی مندی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 737 پوائنٹس کا اضافہ نوٹ کیا گیا جسکے بعد 100 انڈیکس 39 ہزار 299 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث حصص کی مالیت میں 95 ارب روپے تک اضافہ ہو گیا۔ دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 138 روپے 90 پیسے پر مستحکم رہا۔

معاشی ماہرین کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ کراچی کے موقع پر تاجروں، صنعتکار اور اسٹاکر بروکرز سے ملاقات میں وزیر اعظم نے ٹیکسس میں کمی کے ساتھ ساتھ بہتر معاشی پالیسی کا اعلان کیا جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، جبکہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر بھی ٹھہر گئی۔