اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا، سٹاک ایکسچینج میں 295 پوائنٹس کی کمی

Last Updated On 14 December,2018 10:56 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 295 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 38 ہزار 11 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے مہنگا ہو گیا۔

سرمایا کاروں کے اعتماد میں اضافے کے لئے وزیر اعظم عمران خان کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ بھی بے سود رہا، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سرمایا کاروں نے شیئرز کی خریداری سے زیادہ اس کی فروخت میں دلچسپی لی جس کے باعث ایک وقت انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کی گراوٹ بھی ریکارڈ کی گئی مگر اختتام پر مارکیٹ 295 پوائنٹس کی کمی کے بعد 38 ہزار 11 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی اور سرمایا کاروں کے 30 ارب روپے سے زائد کی ڈوب گئے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 138 روپے 90 پیسے پر مستحکم رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے اضافے سے 140 روپے کی سطح پر بند ہوا۔

 




Recommended Articles