مالی سال 19-2018ء میں معیشت سست روی کا شکار رہے گی، موڈیز

Last Updated On 13 December,2018 05:12 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بیرونی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر کمی اور جاری کھاتوں کا خسارہ بڑھا رہا ہے، عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز کا کہنا ہے بیرونی امداد سے معیشت کو سہارا مل سکتا ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان پر رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق مالی سال 19-2018ء میں معیشت سست روی کا شکار رہے گی، جی ڈی پی کی شرح 4 اعشاریہ 7 فیصد رہنے کا امکان ہے جو گزشتہ مالی سال 5 اعشاریہ 8 فیصد رہی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر کمی اور جاری کھاتوں کا خسارہ بڑھا رہا ہے، موجودہ حالات میں بیرونی امداد سے معیشت کو سہارا مل سکتا ہے، حکومت کو انفراسٹریکچر، سیکیورٹی اور توانائی کے شعبے میں بہتری لانا ہوگی۔

موڈیز کا مزید کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے سے معاشی حالات میں بہتری آنے کا امکان ہے۔