اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجلی کے ناقص ترسیلی نظام کی بہتری کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 28 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض فراہم کرے گا۔
پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نظام میں خرابیوں کے باعث ہر سال معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ حکومت نے بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لئے نئے پلانٹس تو خوب لگائے مگر کئی علاقوں میں بجلی کا ترسیلی نظام نہ ہونے کے باعث کروڑوں افراد بجلی سے اب تک محروم ہیں۔
موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کے لئے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے مطابق بینک پاکستان کو 28 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض فراہم کرے گا۔
واضع رہے کہ ورلڈ بینک نے اپنی حالیہ رپورٹ بتایا ہے کہ مالی سال 2015ء میں پاکستان کو خراب بجلی کے ترسیلی نظام کے باعث 18 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری لائے تو سالانہ 8 ارب ڈالر سے زائد کی بچت ہو سکتی ہے۔