حکومت گردشی قرضوں میں کمی کیلئے 600 ارب کے اسلامی بانڈز جاری کریگی

Last Updated On 12 December,2018 12:48 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گردشی قرضوں کو کم کرنے کی خاطر حکومت آئندہ سال 600 ارب روپے کے اسلامی بانڈز جاری کرے گی۔

گردشی قرضوں کے چکر میں حکومت گھن چکر بن گئی تاہم رقم کے بندوبست کیلئے حل ڈھونڈ لیا گیا۔ ایک قرض اتارنے کے لئے دوسرا قرض لینے کی روایت برقرار ہے۔

حکومت نے سال 2019 میں اسلامی بانڈز کے اجراء کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت گردشی قرضوں کو چکتا کرنے کے لئے بانڈز جاری کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کا 100 ارب روپے کے انرجی بانڈز جنوری 2019 میں فروخت کرنے کا منصوبہ ہے جبکہ پورے سال میں میں گردشی قرضوں کی خاطر مجموعی طور پر 600 ارب روپے کے سکوک یا اسلامی بانڈز جاری کیے جائیں گے۔

انرجی سکوک کی میعاد 10 سال ہوگی جبکہ ان بانڈز پر شرح منافع 11 اعشاریہ 50 فیصد دیا جائے گا۔