سٹاک ایکسچینج میں 544 پوائنٹس کی کمی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

Last Updated On 12 December,2018 05:01 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 544 پوائنٹس کی کمی، انڈیکس 38 ہزار 307 پوائنٹس کی سطح پر بند، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے سستا ہو گیا۔


کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا، دوران ٹریڈنگ مارکیٹ 600 پوائنٹس سے زائد گر گئی مگر اختتام پر100 انڈیکس 544 پوائںٹس کی کمی کے بعد 38 ہزار 307 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ، مندی کے باعث سرمایا کاروں کے لگ بھگ 70 ارب روپے ڈوب گئے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 138 روپے 90 پیسے پر مستحکم رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے کمی کے بعد 139 روپے 20 پیسے میں فروخت ہوا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ملک کے معاشی حالات کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر نمایاں ہو رہے ہیں جب تک حکومت کی جانب سے کوئی واضع حکمت عملی سامنے نہیں آتی اسٹاک مارکیٹ اسی طرح پرفارم کرتی رہے گی۔