کراچی: (روزنامہ دنیا) انٹربینک میں ڈالر 6 پیسے سستا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 138 روپے 86 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم اوپن مارکیٹ میں ڈالر 139 روپے 20 پیسے میں فروخت ہوا۔
دوسری جانب اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق دو روپے فی کلو اضافے کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت ایک سو پندرہ روپے فی کلو کردی گئی ہے جبکہ 23 روپے مہنگا ہونے کے بعد گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت تیرہ سو اکسٹھ روپے مقرر ہوگئی ہے۔ اوگرا حکام کے مطابق ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت پر دو سو سے زائد کمپنیوں کو شوکاز جاری کئے گئے ہیں۔ مقررہ قیمت سے زائد پر ایل پی جی بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے اوگرا اور صوبائی حکومتوں نے ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں۔