ملکی زرمبادلہ کے زخائر 13 ارب 60 کروڑ ڈالرز رہ گئے

Last Updated On 10 January,2019 07:14 pm

کراچی: (دنیا نیوز) زرمبادلہ زخائر میں 24 کروڑ ڈالر کی کمی، ملکی زرمبادلہ زخائر 13 ارب 60 کروڑ ڈالر کی سطح پر رہ گئے۔

حکومتی کوششوں کے باوجود ملکی زرمبادلہ کے زخائر تیزی سے گرواٹ کا شکار ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق 4 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں میں ملکی ذخائر 24 کروڑ ڈالر کم سے 13 ارب 60 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 23 کروڑ ڈالر کمی سے 7 ارب 4 کروڑ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 6 ارب 54 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ چکے ہیں۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ عالمی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے زخائر دباوں کا شکار ہے جسکی وجہ ملکی زرمبادلہ ذخائر گراوٹ کا شکار ہے۔