لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے بڑی گاڑیوں پر لگژری ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بڑی گاڑیوں پر تین سے چار لاکھ روپے لگژری ٹیکس عائد ہے، زرائع کے مطابق فیصلہ پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کم ہونے کے بعد کیا گیا۔
ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ صوبائی وزیر ایکسائز کی سربراہی میں ہونیوالے اجلاس میں ہوا، صوبائی وزیر ایکسائزحافظ ممتاز کا کہنا ہے کہ لگژری ٹیکس مرحلہ وار ختم کیا جائیگا، اربوں روپے کا ریونیو پنجاب سے دوسرے صوبوں میں گیا۔