بلوچستان: اینٹی نارکوٹیکس فورس کی کارروائی، 2000 کلو سے زائد منشیات برآمد

Last Updated On 07 January,2019 11:27 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان اینٹی نارکوٹیکس فورس کی پنجپائی میں کارروائی، گاڑی سے 2 ہزارکلو سے زائد منشیات برآمد کر لی۔

اے این ایف ذرائع کے مطابق نارکوٹیکس فورس نے خٖفیہ اطلاع پر نوشکی سےکوئٹہ آنےوالی پک اپ پر کوئٹہ کی تحیصل پنجپائی میں چھاپہ مار کر اسمگل کی جانے والی 2 ہزار20 کلو حشیش برآمد کر لی، تاہم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئےگاڑی کا ڈرائیور فرار ہو گیا ہے جسکی تلاش کی جا رہی ہے۔اے این ایف کےعملے نے منشیات اور گاڑی کو قبضہ میں لے لیا ہے۔