کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک میں ڈالر 138 روپے 94 پیسے پر بند ہوا اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے بڑھ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 139 روپے 20 پیسے میں فروخت ہوا
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 363 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 100 انڈیکس 39 ہزار 412 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔تجزیہ کاروں کے مطابق دوست ممالک کی جانب سے معاشی پیکج ملنے کے بعد پاکستانی معیشیت بہتری کی جانب گامزن ہونے کی توقع ہے، سٹاک مارکیٹ میں حالیہ اضافہ اسکا عکاس ہے۔