اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت کی کفایت شعاری مہم جاری، رواں مالی سال کے سات ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا صرف 33 فیصد ہی استعمال ہوا۔
جولائی سے جنوری کے دوران ترقیاتی بجٹ سے 225 ارب روپے خرچ کیے گئے جبکہ مالی سال 19-2018ء کے دوران حکومت نے پی ایس ڈی پی کی مد میں 675 ارب روپے مختص کیے تھے۔
پلاننگ کمیشن کے مطابق حکومت نے سات ماہ کے دوران ہائی وے اور روڈز کی تعمیر کے لئے 101 ارب روپے، اعلیٰ تعلیم کے منصوبوں کے لئے 11 ارب روپے، اٹامک انرجی کمیشن کے لئے 10 ارب روپے، اسٹیٹ اینڈ فرنٹیئر ریجن کو 11 ارب روپے روپے، ریلوے ڈویژن کے لئے 8 ارب روپے اور واٹر ریسورس ڈویژن کے لئے 18 ارب روپے جاری کیے۔
گزشتہ حکومت میں جہاں وزیراعظم یوتھ ڈویلمنٹ فنڈز کے لئے رکھے گئے 20 ارب روپے آنن فانن ختم ہو جاتے تھے، موجودہ حکومت نے سات ماہ ماہ گزر جانے کے باوجود مختص 7 ارب روپے کی رقم میں سے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا۔