لاہور: (دنیا نیوز) سی این جی صارفین کے لئے خوشخبری، عالمی مارکیٹ میں تیل کے نرخوں میں کمی سے پنجاب کے عوام کیلئے سی این جی کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔ صوبے بھر میں سی این جی سٹیشنز کو نئی قیمتوں کے تناسب سے فروخت کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
شدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ سے پریشان صارفین کیلئے اہم خبر سامنے آئی ہے، سی این جی کے نرخوں میں 5 روپے لیٹر کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد مارکیٹ میں سی این جی اب 77 روپے لیٹر فروخت کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی کے بعد سی این جی سستی ہوئی۔
چئیر میں آل پاکستان سی این جی سٹیشنز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سے وفاقی دارالحکومت اور صوبہ پنجاب میں سی این جی سٹیشنز کھول دیئے گئے ہیں۔