کراچی: (دنیا نیوز) سٹاک مارکیٹ میں 435 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 100 انڈیکس39ہزار484 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے بڑھ گیا۔
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران آج تیزی کا رجحان رہا۔100 انڈیکس 435 پوائنٹس اضافے کے بعد 39ہزار484 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہو ا جس کے بعد اس کا 138 روپے 90 پیسے پر لین دین ہوا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے بڑھا اور 139 روپے 20 پیسےپر ٹریڈ ہوتا رہا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق دوست ممالک کی جانب سے معاشی پیکج ملنے کے بعد پاکستانی معیشیت بہتری کی جانب گامزن ہونے کی توقع ہے، سٹاک مارکیٹ میں حالیہ اضافہ اسکا عکاس ہے۔